ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر ، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش . اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ کل اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش .

اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے . گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا . تاہم سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:لاہور (فرخ آباد 232 ، لکشمی چوک 223 ، چوک نخودہ 196 ، شاہی قلعہ 176 ، نشتر ٹاؤن 149 ، تاج پورہ 130 ، مغل پورہ ، اقبال ٹاؤن 127 ، گلشن راوی 126 ، سمن آباد 118 ، جوہر ٹاؤن 99 ، سٹی 96 ، اپر مال 87 ، گلبرگ 71 اور ائیر پورٹ 63) ، قصور 98 ، اسلام آباد (زیرپوئینٹ ، سید پور ، گولڑہ 83 ، بوکرا 25 اورائیر پورٹ 01) ، منگلا 44 ، اوکاڑہ 41 ، راولپنڈی (شمس آباد 37 ، چکلالہ 09) ، نارووال 34 ، جہلم 24 ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 21 اور سٹی 03) ، مری 20 ، اٹک 18 ، گجرات 10 ، منڈی بہاولدین 06 ، ساہیوال ، سرگودھا سٹی 04 ، خانیوال 03،گوجرانوالہ 01 ،سندھ: مٹھی23 ، بدین 06 ، ٹھٹھہ 03 ، کشمیر: راولاکوٹ 13 ، کوٹلی 06 ، مظفر آباد (سٹی ،ائیر پورٹ 01) ، خیبر پختونخوا: دیر (اپر 12 اور لوئر 10) ، مالم جبہ 08 ، پاراچنار 05 ، پشاور (سٹی 03 ،ائیر پورٹ 01) ، دروش 03،، مہمند ڈیم 02 ، بنوں ، کالام 01. گلگت بلتستان: سکردو اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 41، دادو، سبی ، شہید بینظیر آباد، سکرنڈ اور دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں