مولانا طارق جمیل پہلی بار اپنے کاروبار کے حوالے سے کھل کر بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستا ن کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے کاروبارکے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت نبیوں کا پیشہ ہے ،یہ بھی دین داری کا حصہ ہے ،سارے صحابہ کرام تاجر تھے ، لوگوں میں ایک غلط تصور پایا جاتا ہے کہ ایک عالم دین کو مدرسے میں بیٹھ کرپڑھانا چاہیے وہ دنیا کا کام نہیں کرسکتا . نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں 1992 سے تمام حکمرانوں سے ملا ہوں سوائے بینظیر شہید کے، عمران خان مجھے ان سب حکمرانوں میں سب سے بہتر لگے، جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو مجھ سے پوچھا کہ اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام کی راہ پر کیسے چلاوں ؟، اور یہ بات اس سے قبل مجھ سے کسی حکمران نے نہیں کی .

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت مجھے بڑا عجیب لگا کہ ملک کا وزیراعظم مجھ سے کیا پوچھا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں