بولان:پنجرہ پل بس حادثہ،جاں بحق مسافروں کی تعداد 7ہوگئی

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع بولان میں بس کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 7ہوگئی، جبکہ زخمیوں کی تعداد4بتائی جارہی ہے،حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے سبی جارہی تھی کہ بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر تیز رفتاری کےباعث کھائی میں جاگری،حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا،جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے . ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرسیف اللہ مری کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے

.

.

متعلقہ خبریں