8 جولائی تک طوفانی بارشوں کا اندیشہ، پی ڈی ایم نے سیاحتی مقامات بند کرنے کی سفارش کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8 جولائی تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے .

پی ڈی ایم اے نے ضلعی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی تک ہونیوالی مون سون بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ ڈیموں، دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے .

پی ڈی ایم نے مراسلےمیں سفارش کی ہے کہ بلوچستان کے سیاحتی مقامات کو 8 جولائی تک بند کردیا جائے جبکہ گہرے پانی کے تالابوں، ڈیمز اور دریاؤں کے قریب جانے پربھی پابندی عائد کی جائے .

دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی مون سون بارشوں کی توقع ہے، سندھ میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 جولائی کے درمیان داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کراچی میں 7 اور 9 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے . شہر کے چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں . 7 سے 9 جولائی تک لاڑکانہ، شکار پور ، جیکب آباد اور کشمور میں بارشوں کا امکان ہے . گھوٹکی سکھر اور نوشہرو فیروز میں 7 سے 9 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے . 6 تا 9 جولائی تک جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، تھرپارکر ، عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں