اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ہوتا، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں اس دن کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا اور کہا کہ اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا .
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن لکھا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا .


ان کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو ختم کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر شب خون مارا گیا . اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا .
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوتے اور پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا .

. .

متعلقہ خبریں