پاکستان

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ آنے پر کیا شکوہ کیا؟


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل گوہر علی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ آنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے صرف 10 منٹ کے دلائل کے بعد فیصلہ کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل گوہر علی کا توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کے عدالتی فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ اس قسم کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، قانون و انصاف کا قتل کیا گیا۔ ہم نے کہا کہ ہمیں سنے بغیر فیصلہ کریں گے تو ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عدالتی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جائیں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں