پانچ فیصد کے مینڈیٹ سے کوئی شہر کا مالک نہیں بن سکتا، خالد مقبول صدیقی


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پانچ فیصد کے مینڈیٹ سے کوئی شہر کا مالک نہیں بن سکتا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح و شہدائے اردو کے ایصال ثواب کےلیے ہونے والی دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .


کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جس کے پاس پچاس سال سے کراچی کا مینڈیٹ نہیں تھا اسکو کراچی دے دیا گیا . خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا میئر عوام کا نمائندہ نہیں ہے .
اپنی گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اردو دیگر قومیتوں میں رابطے کی زبان ہے . اردو زبان نہ ہوتی تو ہم ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوتے .
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے خطے میں اردو رابطے کی زبان ہے . اردو کو سرکاری زبان بنانے کےلیے عدالتی فیصلے دیے گئے . انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا، افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ میں اردو رابطے کی زبان ہے .

. .

متعلقہ خبریں