کوئٹہ ؛ گاڑی پر فائرنگ، وفاقی وزیر کا محافظ اور لیویز اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے وفاقی وزیر اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پشین سٹاپ کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا .

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ متاثرہ گاڑی وفاقی وزیر اسرار ترین کے سٹاف کے زیر استعمال تھی، جاں بحق افراد میں اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں .

وزارت دفاعی پیداوار کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ وفاقی وزیر اسرار ترین اسلام آباد میں موجود ہیں، اسرار ترین کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں