.
تربت(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان بدل رہاہے، جیوانی سے لیکر بارکھان تک بلوچ قوم نیشنل پارٹی کے پرچم تلے منظم ہورہی ہے، اب ٹھپہ ماری نہیں چلے گی، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے نیشنل پارٹی کی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوارکی شام آبسرمیں حاجی محمد ہاشم کی رہائش گاہ پر گرینڈ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شمولیتی اجتماع میں یونین کونسل آپسرکے سابق نائب ناظم،PNPعوامی کے سنیئررہنما حاجی محمد ہاشم اور سابق کونسلر محمد اسلم یوسف نے سینکڑوں کارکنان، عزیز واقارب کے ساتھ احسان شاہ کے ساتھ 25سالہ رفاقت ختم کرکے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شامل ہونے کااعلان کیا، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ آج کادن ہمارے انتہائی مسرت کا دن ہے کہ حاجی محمد ہاشم، محمد اسلم یوسف جیسے قدآور شخصیات اپنے عزیزواقارب کے ہمراہ بلوچ قومی کاروان کا حصہ بن چکے ہیں ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے وش اتک کہتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ نیشنل پارٹی ان کی امیدوں اورتوقعات پرپورااترنے کی ہرممکن کوشش کرے گی، انہوں نے کہاکہ بلوچستان مختلف چیلنجز اورمشکلات کاشکارہے بلوچستان ایک آگ میں جل رہاہے، 2013ء سے پہلے کے حالات ایک بارپھر پیداکئے جارہے ہیں، تعلیم، بجلی، روزگار کے مسائل نے لوگوں کوپریشان کررکھاہے، بلوچ وسیع وعریض سرزمین سازشوں کی آماجگاہ بن چکی ہے، بلوچ کے قومی وسائل ہڑپ کئے گئے ہیں،سوئی گیس اور سیندک کے بعد اب نظریں گوادر اور ریکوڈک پرجمادی گئی ہیں یہ بلوچ کے بڑے اثاثہ ہیں جوبلوچ کو ایک بہتر وخوشحال مستقبل دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ روزگارکاہے، پہلے یہاں کے لوگوں کا کاروبار اور روزگار زیادہ تر خلیجی ممالک سے وابستہ تھے اب وہ بند ہوگئے ہیں اب ایرانی بارڈر اہم ترین ذریعہ ہے مگریہ کبھی بندہے کبھی کھل جاتاہے جس سے لوگوں کوکافی ساری پریشانیاں درپیش ہوتی ہیں اب ہمیں بارڈر سے قانونی تجارت کی طرف جانا ہوگا، انہوں نے کہاکہ پریشانی اور سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کوکیسے ایک بہترمستقبل دے سکتے ہیں، سیاسی پارٹیوں کاکام صرف نعرہ بازی نہیں بلکہ سیاسی جماعتیں اپنے عوام کی بہتر مستقبل کیلئے منصوبہ بندی اور پیش بندی کرتے ہیں، بلوچستان میں سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے آج جیوانی سے بارکھان تک عوام نیشنل پارٹی کواپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں آواران کی صورتحال آپ کے سامنے ہیں کہ کس طرح وہاں کے عوام خیرجان بلوچ جیسے ایک عام سیاسی کارکن کے شیدائی بن چکے ہیں، بارکھان میں لوگ کس طرح کریم کھیتران کو چاہتے ہیں، بلوچستان میں قومی سیاسی سوچ پروان چڑھ رہی ہے انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں انہوں نے پارٹی فعالیت میں آبسرکابینہ کی کاوشوں کو سراہا، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کے معاشی وسیاسی مسئلہ کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ڈاکٹرمالک نے ڈھائی سال میں بہت کچھ کیا، نیشنل پارٹی نے بلوچ مسئلہ کو اولیت دی، مسنگ پرسنزکے مسئلہ کو ڈاکٹرمالک نے ہی اٹھایا، اس سے قبل روزلاشیں گرتی تھیں، روز شہر بند ہوتے تھے آج اگریہ سلسلہ تھم گیاہے تویہ ڈاکٹرمالک کی وژن کی بدولت ہے، ڈاکٹرمالک کو اگر 5سال وزیراعلیٰ رہنے دیاجاتا تو بلوچستان کے سیاسی ایشوبھی حل ہوجاتے اور بلوچستان کامعاشی مسئلہ بھی حل ہوتا، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کاقومی مسئلہ نیشنل پارٹی نے ہی حل کرنا ہے اس مقصدکیلئے بلوچ قوم کو ڈاکٹرمالک کے ہاتھ مضبوط کرکے نیشنل پارٹی کومضبوط بنانا ہوگا، بلوچستان کے معاشی وسیاسی مسئلہ کے حل میں ہربلوچ کو نیشنل پارٹی اورڈاکٹرمالک کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ نعرے بازی اور بلند وبانگ دعوے کرنا بہت آسان ہے جس طرح 6نکات کے نام پر بڑھکیں مارکر عوام کو دھوکہ دیاگیا، عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی اورناانصافی کی گئی، نعرے بڑے بڑے لگائے گئے مگر آج مینگل اور احسان شاہ کے درمیان فرق نہیں بچا، سینیٹ کے الیکشن بی این پی لڑتی ہے کامیاب احسان شاہ کی اہلیہ جیسی غیرسیاسی خاتون ہوتی ہیں، 6نکات اور بلوچ قومی حقوق کے نعروں کا یہ نتیجہ نکلنا بلوچ قوم کے ساتھ دھوکہ کے سواکچھ نہیں، انہوں نے کہاکہ ہمیں قومی بقاء کاچیلنج درپیش ہے نیشنل پارٹی ایک واضح پالیسی لائن رکھتی ہے جس کے تحت وہ بلوچستان کومشکل صورتحال سے نکال سکتی ہے، ہمارا مطمع نظر صرف الیکشن نہیں، ہم قومی فکر کولیکر آگے بڑھ رہے ہیں، PNPعوامی کے سنیئررہنما یونین کونسل آپسرکے سابق نائب ناظم حاجی محمدہاشم نے کہاکہ PNPعوامی سیاسی جماعت نہیں ہے مگربلوچ روایات کی وجہ سے چونکہ ہم احسان شاہ کے ساتھ تھے اس لئے انہیں چھوڑنا مناسب نہ سمجھا مگر اب چونکہ انہیں خود سیاسی ٹھکانہ نہیں ہے، PNPایک تحصیل سطح کی پارٹی ہے پارٹی کے لیڈر خودایک آشیانہ کی تلاش میں سرگرداں ہیں،اب آپسر کو نیشنل پارٹی کاقلعہ بناکر رہیں گے، نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی نے کہاکہ آپسرسے تبدیلی کاآغازہوچکاہے رپت وروپ کامستقبل اب تاریک ہورہاہے نیشنل پارٹی بلوچ قومی پارٹی کی حیثیت سے قومی حقوق کا دفاع کررہی ہے، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹرمیرمنظوراحمدگچکی نے کہاکہ یہ ریجن اس وقت بلوچستان کی سیاست کامحور بن چکاہے کیونکہ یہ ریجن اہم اسٹریٹجک پوائنٹ پرہے، نیشنل پارٹی کے سامنے ہروقت بند باندھنے کی سازشیں کی گئیں مگر اب بلوچستان بھرسے سیاسی کارکن نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پرمنظم ہورہے ہیں نیشنل پارٹی پروگریسو نیشنلسٹ پارٹی ہے،شمولیتی اجتماع سے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدرمشکور انورایڈووکیٹ،مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ، بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئروائس چیئرمین بوہیرصالح ایڈووکیٹ، سنیئر رہنمانثار احمدبزنجو، ضلعی نائب صدرطارق بابل نے بھی خطاب کیا جبکہ عارف آفتاب اورچنگیزمرادنے شمولیت کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا، شمولیت کرنے والے سابق کونسلر محمد اسلم یوسف معذوری کے باعث ویل چیئر پر پنڈال میں آئے اور پورا پروگرام اٹینڈ کیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نیشنل پارٹی کے رہنمااقبال بلوچ، فضل کریم، ثناء اللہ بزنجو نے سرانجام دئیے، ڈاکٹرمالک بلوچ نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی کے ٹوپی پہنائے،شمولیت کرنے والوں سابق نائب ناظم حاجی محمد ہاشم، سابق کونسلر محمد اسلم یوسف، محمد ایوب حاجی محمدیوسف، حاجی نثار احمد حاجی محمدیوسف، محمد اکبرتاج محمد، چنگیزمراد، الہٰی بخش رحمت، عبدالواحدشباب، مولانا ولی اللہ، غلام رسول، مولانا شاہ نواز، ڈاکٹرابراہیم، محمدیاسین بہدار، محمدیونس کریم بخش، محمدنواز،پیدارک سے حاجی محمدہاشم کی قیادت میں شمولیت کرنے والوں میں واحد ولی، ماسٹرمحمدیعقوب، ماسٹرمحمداسلم، ماسٹرمحمدنسیم، محموداحمد، ماسٹرعبدالحمید، ماسٹرنبی داد،ماسٹرنیازاحمد، حافظ عبدالقادر، پزیر احمد، عباس اسلم، مرادنزیر، طارق یعقوب، شعیب محمود، صوفی خالد حسین، مستری محمدانور، مستری کریم بخش، نوید صالح، مسعود بدر، ذاکرعلی، قاری مظہیر احمد، مفتی عرض محمد، تراتی شادی کور سے کہدہ چاکر، کہدہ پنڈوک، سیٹھ عصاء، سیٹھ پٹھان رودین، کہدہ عطاء محمد، گلاب خان، جام ساکم، فیصل شیران، قادربخش بلوچ، غلام محمدبلوچ، مرادبخش بلوچ، زاہد حسین، سفرخان ساجدی،میران بزنجو، محمد سلیم سنگھور،مولوی عبدالرحیم محلہ آپسر سے دادمحمد ولد مراد بمعہ خاندان اوربلوچی بازار آپسر سے جان محمد ولدمحمدجان نے فیملی سمیت حاجی محمد ہاشم کی سربراہی میں شمولیت کی . .
متعلقہ خبریں