تحریک انصاف کو زور دار جھٹکا، ایسے شخص نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا کہ عمران خان سوچ بھی نہ سکتے تھے
پشاور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق محمود خان نے ساتھیوں سمیت نئی سیاسی جماعت شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔محمود خان خان ممکنہ طور پر جلد ہی نئی قائم ہونے جارہی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ۔یاد رہے کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پرویز خٹک ” تحریک انصاف پارلیمنٹرینز “ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں اور اس کیلئے پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کر لیا گیاہے تاہم ابھی تک باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیاہے ۔
سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے اپنی الگ جماعت کے قیام کے سلسلے میں اسلام آباد اور پشاور میں اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور مشاورت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سابق وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رابطوں کے علاوہ اپنی الگ جماعت کو میدان میں لانے کے لیے بھی تیاری کیے ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پرویز خٹک کسی دوسری پارٹی میں شامل نہ ہونے کی صورت میں اپنی الگ پارٹی کے قیام کا اعلان کردیں گے جس کے لیے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام کا انتخاب کیا ہے، اس سلسلے میں نئی پارٹی کے لیے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل پارٹی جھنڈے کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ رواں ہفتے کے دوران حتمی طور پر فیصلہ کرسکتے ہیں جس میں وہ اگر کسی دوسری پارٹی میں شامل نہ ہوئے تو اپنی الگ پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کردیں گے جس کے لیے وہ سابق اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطوں میں ہیں جبکہ بعض دیگر سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی ان کے رابطے جاری ہیں۔اس بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سابقہ دور میں سینیٹ انتخابات میں پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور ان امیدواروں کے ساتھ بھی رابطوں میں ہیں جنہیں گزشتہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں مل سکا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک جن کے چچا نصر اللہ خٹک بھی صوبہ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، اپنا بیشتر وقت پیپلزپارٹی میں گزار چکے ہیں، نوشہرہ کا ضلعی ناظم رہنے کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی شیرپاﺅکے صوبائی صدر بھی رہ چکے ہیں جہاں سے وہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔