محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 342 ہو گئی ہے . نئے مثبت کیسز صوبے کے چھ اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں . صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 333967 جبکہ اس موذی مرض سے صحتیاب افراد کی تعداد 30965 ہو گئی ہے . گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے 615 ٹیسٹ کئے گئے . خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں . گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 988 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر 26 ہزار 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 تک پہنچ چکی ہے . این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 545 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں وائر س پھیلنے کی شرح 3.25 فیصد صرف 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے .
متعلقہ خبریں