کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے معاملے پر بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکے جانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے انعقاد سے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا .
گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب پر حکم امتناع جاری کیا تھا . عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مینجنگ کمیٹی بورڈ آف گورنرز نامزد نہیں کر سکتی . اٹارنی جنرل کا دلائل میں کہنا تھا کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی روزمرہ معاملات چلا سکتی ہے .