عمران خان ٹک ٹاکر بننے کے قابل تھے،ان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین نے سائفر کا ڈرامہ رچایا، چیئرمین پی ٹی آئی ٹک ٹاکر بننے کے قابل تھے وزیراعظم بننے کے نہیںعدلیہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لاڈلہ نہ بنائے، اقتدار کی خاطر ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ کیاچیئرمین تحریک انصاف نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے . ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کی جائے، بطور وزیر اعلی ترجمان آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے سائفر کو جھوٹا قرار دیا ہے، اپنی سیاست چمکانے کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین نے سائفر کا ڈرامہ رچایااقتدار کی خاطر ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ کیاچیئرمین تحریک انصاف نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے، قومی اسمبلی میں آئینی عمل کو روکنے کے لیے جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، بابر یوسفزئی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سنگین غداری کے مرتکب ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی ٹک ٹاکر بننے کے قابل تھے وزیراعظم بننے کے نہیںعدلیہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لاڈلہ نہ بنائے .

. .

متعلقہ خبریں