جام کمال اور قدوس کی اپنے ہم خیال دوستوں سے مشاورت مکمل ,باپ کیلئے فیصلہ کن موڑ آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ حکومت کے خاتمے اور عام انتخابات کے پیش نظر بلوچستان عوامی پارٹی ” باپ” کے سابق صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور موجودہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو اپنے اپنے ہم خیال دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے پر پہنچ گئے ہیں باپ پارٹی اہم ذرائع نےکو بتایا ہے کہ نواب جام کمال خان عالیانی ، نوابزادہ خالد خان مگسی ، نوابزادہ طارق خان مگسی ، سردار سرفراز خان ڈومکی، ضلع نصیر آباد سے ایک صوبائی وزیر اور ایک سابق صوبائی وزیر اپنے گروپ کے دیگر احباب کے ہمراہ آئندہ چند روز کے اندر مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گے جبکہ میر عبدالقدوس بزنجو ،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی ، اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، سردار عبدالرحمن کھیتران اور میر سرفراز بگٹی و دیگر ہم خیال دوستوں نے” باپ” پارٹی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے وہ فی الحال اسے چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے .

.

.

متعلقہ خبریں