سعودی عرب میں غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، ایک ہی ہفتے میں کتنے افراد گرفتار کیے گئے؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں رہائش، لیبر اور سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا ہے، جس میں رواں ہفتے کے دوران 13ہزار 900افراد کو گرفتار کیا گیا ہے . نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ان گرفتاریوں کی تصدیق کی گئی ہے .


وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 7ہزار 667افراد کو ملک میں رہائش سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر، 4ہزار 108 افراد کو بارڈر سکیورٹی کی خلاف ورزی پر اور 2ہزار 156افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا ہے . وزارت کی طرف سے اپنی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ 874افراد کو ریاست میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے جبکہ باقی کو غیرقانونی طور پر ملک سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں