پاکستان
وفاقی کابینہ کا اجلاس، احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پرسنل پروٹیکشن بل، ای سی ایل میں شخصیات کا نام ڈالنے اور نکالنے اور احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔اجلاس میں ای تحفظ بل 2023، ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل اور اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ بھی منظور کرلیا گیا۔
کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی ، کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی،انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی توثیق کردی۔