چار اگست کو توشہ خانہ کیس دستیاب بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کیخلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا . حکم نامے میں کہا گیا کہ ابھی تک کیس کے میرٹس پر دلائل نہیں دیے گئے، ممکن ہے یہ تین رکنی بنچ گرمیوں کی چھٹیوں کے سبب آئندہ سماعت پر دستیاب نہ ہو .

حکم نامے میں کہا گیا کہ اس کیس کو ایسے سمجھا جائے جیسے کبھی سنا ہی نہ گیا ہو، چار اگست کو کیس ایسے بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے جو دستیاب ہو، یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی . . .

متعلقہ خبریں