پی ٹی آئی چھوڑنے والی مسرت چیمہ بھی عمران خان کے خلاف فیصلے پر بول پڑیں


جو مریم صفدر لیول پلئینگ فیلڈ مانگتی تھی آج انصاف کا قتل عام کرکے اسے وہ مہیا کردی گئی،قومی ہیرو کو آج جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا،انصاف کے ایسے قتل کی مثال نہیں ملتی . مسرت چیمہ کا ٹویٹ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے سزا سنا دی گئی .

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے جب کہ تین سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے . پی ٹی آئی چھوڑنے والی مسرت چیمہ بھی عمران خان کے خلاف فیصلے پر بول پڑیں .
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو مریم صفدر لیول پلئینگ فیلڈ مانگتی تھی آج انصاف کا قتل عام کرکے اسے وہ مہیا کردی گئی ہے . جو شخص ایک قومی ہیرو ہے اور سپریم کورٹ سے صادق و آمین ہے آج اسے ناصرف جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا بلکہ اس کے وکلاء کو عدالت میں بھی نہیں جانے دیا گیا. مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ انصاف کے ایسے قتل کی مثال نہیں ملتی .


. جب کہ ترجمان تحریک انصاف نے سیشن کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے متعصب جج ہمایوں دلاور کا متعصبانہ فیصلہ مسترد کردیا ہے، توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا، متعصب جج ہمایوں دلاور کی جانب سے تاریخ میں بیہودہ ترین انداز میں ٹرائل چلایا گیا، تاریخ کے اس بدترین ٹرائل میں ایک متعصب اور اخلاقی ساکھ سے محروم جج کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی، تعصب کی سیاہ پٹیاں آنکھوں پر باندھ کر ٹرائل چلانے والے جج نے مقدمے کے حقائق کو مخصوص ایجنڈے کی بھینٹ چڑھایا، سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام اور انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے .
ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ناقص، مضحکہ خیز اور ٹھوس قانونی بنیادوں سے محروم فیصلے کے ذریعے جمہور اور جمہوریت کیخلاف شرمناک یلغار کی گئی، ہمایوں دلاور کا فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ جیسے شرمناک اہداف کے حصول کی مایوس کن کوشش ہے، قوم کے مقبول اور معتبر ترین سیاسی قائد کیخلاف سازش اور انتقام کی ایسی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی، فسطائیت کو میسّر عدالتی پناہ اور بدترین ریاستی جبر کے سامنے ہرگز سرنگوں نہیں ہوں گے-

. .

متعلقہ خبریں