سیاحت کا فروغ۔۔۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ‏سیاحت کے لیے بڑا اقدام کیا ہے . تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کو سیاحت کیلئے5سال کیلئےٹی پی آرایل ‏لائسنس جاری کر دیا ہے .

ڈی جی سی اےاے نے لائسنس ایئرلائن کی انتظامیہ کے حوالے کیا، نجی ایئرلائن2طیاروں سے ‏آپریشن شروع کر کے فلیٹ مزیدبہتر کرے گا . ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ تربت، گوادر اور اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی یہ ‏پروازیں کراچی،اسلام آباداورلاہور سےچلائی جائیں گی . واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد فیصل آباد سے اسکردو ‏کیلئے پروازیں شروع کر ‏دی ہیں . ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور،سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے ‏پروازیں چلارہی ‏ہے اور ڈیمانڈ کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں