وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان زائرین کیلئے ایک ہی ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی کی شرط بھی ختم کر دی گئی، دونوں ممالک زائرین کو معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے ٹورازم کمپنیوں کو ریگولیٹ کریں گے، زائرین سے زائد رقم چارج کرنے کی صورت میں ٹور آپریٹرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستانی سفارتخانہ زائد قیام کے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گا . وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عراق جانے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک ویزے کا اجرا کیا جائے گا، اقدامات سے پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے دورہ عراق کے ثمرات سامنے آنے لگے، عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کا کوٹہ پہلی دفعہ ایک لاکھ مقرر کر دیا گیا .
عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین اور مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کی منظوری دے دی جس کے بعد پاکستان زائرین کو بغیر کسی فیس کے 30 دن کیلئے ویزا دیا جائے گا، اس سے پہلے فیس سمیت 15 دن کا ویزہ دیا جاتا تھا، پاکستانی مسافروں کی بغداد اور النجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے زمینی راستے سے الشیب پورٹ سے عراق میں انٹری ہو گی .
متعلقہ خبریں