’’نماز کے لیے لیٹ ہورہا ہوں‘‘: بابر اعظم کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کسی نہ کسی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں چاہے گراؤنڈ میں ان کی کارکردگی ہو یا پھر گراؤنڈ سے باہر ان کا کوئی اقدام ہو۔بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
انہوں نے لنگا پریمیئر لیگ کے دوران 10 ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔اس مرتبہ بابر اعظم نے نماز کے لیے فکر مند ہونے پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہوئے مداحوں سے تعریف حاصل کی ہے۔
حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں بابر اعظم کی جانب سے رپورٹر کو کہتے سنا گیا ہے کہ ’جلدی کریں کیونکہ نماز کا وقت ختم ہونے والا ہے‘۔
Others after scoring a century: “I should get ready for the interview”
King Babar: “Hurry up, my prayer time is going”
My man worried about his namaaz even on field ❤️ pic.twitter.com/AdvbfiF88t— Abu Bakar (@AbuBakar1828316) August 7, 2023
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جب کہ سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے واحد ایشیائی کھلاڑی ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں جو 8 سنچریاں بناچکے ہیں۔