کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائس منظوری کیلئے گورنر بلوچستان کو بھجوائی جائے گی .
گورنر نے ایڈوائس پر دستخط نہ بھی جئے تو آئندہ 48 گھنٹوں میں صوبائی اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی .
یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی تحلیل کر دی تھی .