پنجاب میں شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی ‏شکل دی جائے ۔عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی ‏شکل دی جائے اور مہم کی مانیٹرنگ سمیت نتائج کےحوالےسےجدیدطریقہ کار استعمال کیا ‏جائے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس ‏میں معاون خصوصی برائےماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ ‏حبیب نے شرکت کی جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، فردوس عاشق و دیگر افسران بذریعہ ویڈیولنک ‏شریک ہوئے .

وزیراعظم کو مون سون شجرکاری کےحوالے سے پنجاب کےاہداف و حکمت عملی پر بریفنگ دیتے ‏ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ مون سون شجرکاری میں صوبہ پنجاب سرکردہ کردار ادا کرے گا . بریفنگ میں کہا گیا کہ گذشتہ دورحکومت میں سال 2016 تا2018ایک کروڑ پودے لگائے گئے تھے ‏اس حکومت میں اب تک کروڑوں پودے،درخت لگائے جا چکے ہیں حکمہ جنگلات میں سرسبز ‏پنجاب کے حوالے سے 6،6ماہ کے اہداف مقرر کیے . چئیرمین سی ڈی اے نے اسلام آبادمیں شجر کاری مہم کےحوالے سےبھی بریفنگ دی . اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری انتہائی اہم ہے ماحولیاتی ‏تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے خیبرپختونخوانےبلین ٹری سونامی ‏کےحوالےسےقابل تقلیدمثال قائم کی . وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کےاقدامات کا دنیا اعتراف کر رہی ہے پنجاب ‏میں شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے اور مہم کی مانیٹرنگ سمیت نتائج ‏کےحوالےسےجدیدطریقہ کار استعمال کیا جائے . . .

متعلقہ خبریں