تربت (قدرت روزنامہ) تربت میں کرش پلانٹ پر فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مزدور کرش پلانٹ پر کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 مزدور شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے .
پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور مزدوروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا .
. .