حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہونی چاہئیں . ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ڈیزل سے لدی پک اپ موٹروے پر کیسے چڑھی، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں . دوسری جانب مریم نواز نے بھی فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے تصادم کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا . اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ واقعے پر انتہائی دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں شامل ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر دے . انہوں نے کہا کہ بس حادثے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر مسافر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے . سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی .
متعلقہ خبریں