گمشدگیوں کیخلاف احتجاج، وی بی ایم پی نے سیاسی جماعتوں اور طلبا تنظیموں میں دعوت نامے تقسیم کردیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ 30 اگست کو جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کی مناسبت سے وی بی ایم پی کے زیرے اہتمام لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک روزہ سیمینار میں شرکت کے دعوت نامے سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں کے رہنماوں کو دے دیئے جن میں بلوچستان نشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر کبیر محمد شہی، نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما احمد جان، بی ایس او(پجار)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار بلوچ، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں اور ہیومن رائٹس کمیشن بلوچستان کے کوآرڈینٹر ملک فرید شاہوانی شامل ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں کے رہنماوں نے یقین دھانی کرائی کے کہ انکے پارٹی رہنما اور کارکن سیمینار میں بھرپور شرکت کرینگے دراثنا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا کہ 30 اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ہونگے جبکہ صدارت وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ کرینگے .

.

.

متعلقہ خبریں