الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تجدید کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی . ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند میڈیا چینلز پر کہا گیا الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کےبعد انتخابی فہرستوں کی تجدید کا کام کرے گا .

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ خبر درست نہیں کہ حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستوں کی تجدید کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان اور انعقاد ممکن ہوگا . الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر تجدید کے کام کا آغاز کر دیا ہے، حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستوں کی تجدید کے دونوں کام ساتھ ساتھ مکمل کیے جائیں گے . قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبل ازوقت انتخابی فہرستوں کی تکمیل سے معزرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ ، انتخابی شیڈول حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا . ادھر ملک میں آئندہ عام انتخاب کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز دے دیں، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کا وفد انتخابی عمل پر الیکشن کمیشن سے مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن آفس گیا، وفد میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، رانا ثناء اللہ شامل تھے، ملاقات کے دوران انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کی گئی . ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے صاف شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا، الیکشن کمیشن سے کہا ہے نئے ووٹروں کا اندراج ہونا چاہئیے، پی ٹی آئی کا مردم شماری کو نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے، تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ہماری تجاویز سے اتفاق کیا اور حلقہ بندیاں برقت کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے . گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا انتخابی روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں تحریک انصاف، جے یوآئی ف کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں تحریک انصاف نے نوے روز میں انتخابات کے انعقاد پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی نے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی فوری رہائی یقینی بنانے پر زور دیا، پی ٹی آئی نے سیاسی ریلیوں کی اجازت دینے اور یکساں سیاسی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ اجلاس میں جے یوآئی نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کا تقاضا ہے، مردم شماری کے نتائج آچکے اب حلقہ بندیوں کا عمل پہلے مکمل کرنا چاہیئے . اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کو یقین دلایا کہ کوشش ہے کہ جلد ازجلد انتخابات کرا دیئے جائیں، الیکشن کمیشن انتخابات میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا یقینی بنائے گا، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا . . .

متعلقہ خبریں