چینی حکومت کی جانب سے گوادر میں تعلیم نظام کی بہتری میں خصوصی دلچسپی دیکھنے میں آئی

گوادر(قدرت روزنامہ) چینی حکومت کی جانب سے گوادر میں تعلیم نظام کی بہتری میں خصوصی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن گوادر کا گوادر پورٹ کے جنرل مینیجر ایڈمنسٹریشن مسٹر زاؤ یاودنگ اورمسٹر جیری اسٹنٹ جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن سے اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں گوادر کے سکولوں میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس گوادر کی جانب سے ضلع گوادر کے1200 سٹوڈنٹس کے لیئے ایک پیکیج کا منصوبہ پیش کیا گیا ، جسے چینی حکام نے منظور کیا . اس منصوبے پر ستمبر میں اس پرعمل درآمد شروع کیاجائے گا مسٹر ژاؤ یاودنگ نے کہا کہ وہ گوادر میں تعلیم نظام کی ترقی کے لیئے مکمل تعاون کریں گے اجلاس میں نسیم احمد (پاک چائنا اسکول) اور ماجد علی(اسسٹنٹ جنرل مینیجر) بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں