کوئٹہ، سٹی نالے میں آپریشن کے بعد شہر میں جگہ جگہ منشیات فروخت اوراستعمال ہونے لگی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ سٹی نالے میں منشیات فروش کے خلاف آپریشن کے بعد شہر میں جگہ جگہ منشیات فروخت اوراستعمال ہونے لگی جس کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس لعنت میں مبتلا ہورہی ہے شہری حلقوں نے آئی جی پولیس اوردیگر حکام بالا سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس اوردیگر اداروں کی جانب سے کوئٹہ سٹی نالے میں منشیات فروشوںاورمنشیات استعمال کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن کے بعد منشیات فروش اور منشیات پینے والے افراد شہر بھر میں پھیل گئے ہیں میزان چوک ، میکانگی روڈ نزد ڈفرن ہسپتال ، جناح روڈ،پٹیل روڈ، سرکی روڈ، سیٹلائٹ ٹا¶ن ، سریاب روڈ اوردیگر جگہوں پر جگہ جگہ نہ صرف منشیات فروخت ہونے لگی ہے بلکہ سرعام منشیات کے عادی افراد منشیات استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں پٹیل روڈ اوردیگر علاقوں میں فٹ پاتھوں پر منشیات کے عادی افراد نے جھگیاں قائم کرلی ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نشے کی لعنت میں مبتلا ہورہی ہے ہسپتالوں اور سکولوں کے آس پاس منشیات کی سرعام فروخت اوراستعمال کی وجہ سے اسکولوں کے بچوں کے اس نشے میں مبتلاہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے شہری حلقوں نے آئی جی پولیس اوردیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اوراستعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے .

. .

متعلقہ خبریں