پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

(قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا . نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے ہوگا .

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا . پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی . ڈیزل کی قیمت 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافے کے بعد 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے . مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے . لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے نئی قیمت 90 روپے 69 پیسے لیٹر مقرر کی گئی ہے . وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے ہوگا . . .

متعلقہ خبریں