تحریک عدم اعتماد،وزیراعلیٰ متحرک، اسد بلوچ کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے وزارت صحت کا قلمدان دینے کی یقین دہانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے درخواست جمع کرانے کے بعد وزیراعلیٰ جام کمال نے بدھ کو اتحادی جماعت سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے انہیں وزارت صحت کا قلمدان دینے کی یقین دہانی کرائی علاوہ ازیں دیگر اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈز کے تحفظات دور کرنے کیلئے انکے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کردیا دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں اس مرتبہ پور امید ہیں کیونکہ پچھلی دو مرتبہ وہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعداس مرتبہ بھر پور طور پر کامیابی کیلئے دوڑ و دھوپ شروع کر دی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ ہفتے جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی اسکے بعد کیا نتیجہ نکلے گا، ذرائع کے مطابق اس مرتبہ وزیراعلیٰ جام کمال خان زیادہ دوڑ و دھوپ میں مصروف ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیراعلیٰ کیلئے سردار صالح بھوتانی سر فہرست ہیں . .

متعلقہ خبریں