کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں صوبائی وزیر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نگران حکومت میں مجھے اسپورٹس اور یوتھ افیئرز کی وزارتیں دی گئی ہیں، ان وزارتوں کو خوش قسمتی نہیں بلکہ ذمے داری سمجھتا ہوں . نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ وزارت کا سہرا میرے شہید والد اور بلوچستان کے تمام شہدا کے سر جاتا ہے .
انہوں نے کہا کہ جو ذمے داریاں دی گئیں، انہیں فرض سمجھ کر پورا کروں گا اور اپنے اختیارات کے مطابق بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت کروں گا . نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اب حقیقی تبدیلی کا وقت آچکا ہے . میرے گھر اور آفس کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں . انہوں نے اپنے ٹویٹ کا اختتام، پاکستان زندہ باد کے نعرے سے کیا ہے .
. .