ختم نبوت کا دفاع ہر مسلم پر فرض ہے، فتنہ قادیانیت کیخلاف ہر کلمہ گو کو آواز بلند کرنا ہوگی، ملک نصیر شاہوانی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان ملک نصیرا حمد شاہوانی نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرے گا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرے گا . عقیدہ ختم نبوت کے دفاع اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام عظیم الشان فقیدالمثال تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا . سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع اور تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے . انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کیخلاف ہر کلمہ گو کو آواز بلند کرنا ہوگی . عقیدہ ختم نبوت کا دفاع اور تحفظ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نشینل پارٹی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہے .
. .