بلوچستان میں 8 کمشنرز، 36 ڈی سی، 84 ایڈیشنل ڈی سی اور اے سی کے تبادلوں کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں 8کمشنرز ،36ڈپٹی کمشنرز اور 84ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری دیدی . گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محمد حمزہ شفقات کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن ،بشیر احمد بازئی کو کمشنر قلات ڈویژن ،جاوید انور شاہوانی کو کمشنر ژوب ڈویژن ،بالاچ عزیز کو کمشنر لورالائی ڈویژن ،سعید احمد عمرانی کو کمشنر مکران ڈویژن ،شاہ عرفان احمد کو کمشنر رخشان ڈویژن ،بشیر احمد بنگلزئی کو کمشنر سبی ڈویژن اور طارق قمر بلوچ کو کمشنر نصیرآباد ڈویژن ،سعاد بن اسد کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ،جمیل احمد کوڈپٹی کمشنر پشین ،ذاکر علی کو ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ،راجا اطہر عباس کو ڈپٹی کمشنر چمن ، حافظ محمد قاسم کو ڈپٹی کمشنر مستونگ ،محمدعارف زرکون کو ڈپٹی کمشنر خضدار، نورمحمدمندوخیل کو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ،رزاق ساسولی کو ڈپٹی کمشنر مستونگ ،سعید دمڑ کو ڈپٹی کمشنر آواران ،نجیب اللہ ترین کو ڈپٹی کمشنر سوراب، منیر موسیانی کوڈپٹی کمشنر حب، محبوب احمد کو ڈپٹی کمشنر ژوب،سجاد اسلم کو ڈپٹی کمشنر لورالائی ،ذوالفقار علی کرار کو ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل ،بلال شبیر کوڈپٹی کمشنر بارکھان ،محمدیاسر بازئی کو ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ،عظیم جان دمڑ کو ڈپٹی کمشنر شیرانی ،فیاض علی کو ڈپٹی کمشنر دکی ،منصوراحمد کو ڈپٹی کمشنر واشک، زاہد خان کو ڈپٹی کمشنر خاران ،طفیل احمد بلوچ کو ڈپٹی کمشنر چاغی ،الیاس کبزئی کو ڈپٹی کمشنر نوشکی ،ممتاز علی کھیتران کو ڈپٹی کمشنر پنجگور، میجر(ر) اورنگزیب بادینی کو ڈپٹی کمشنر گوادر، حسین جان کو ڈپٹی کمشنر کیچ ، میر باز مری کو ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد، میرا بلوچ کوڈپٹی کمشنر صحبت پور،جمعہ داد مندوخیل کوڈپٹی کمشنر کچھی ،محمداعجاز سرور کو ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ،یاسر حسین کو ڈپٹی کمشنر جعفرآباد، بتول اسدی کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، محمد جاوید ڈومکی کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی ،محمدرمضان پلال کو ڈپٹی کمشنر زیارت، اظہر شہزاد کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ،نقیب اللہ کو ڈپٹی کمشنر کوہلو،خدائے رحیم کو ڈپٹی کمشنر سبی سمیت صوبے بھر میں 84ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرری وتبادلوں کی منظوری دیدی .

.

متعلقہ خبریں