اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ صوبے، ڈویژن، ضلع کے بعد اب تحصیل کی سطح پر یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا حتمی مرحلہ مکمل کرنے جارہے ہیں . انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانا ہے، صوبے اور عوام کو ترقی سے ہم کنار کریں گے، ترقی کا حق کے پی کے کو بھی ہے، 10 سال خیبر پختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، ہیلی کاپٹر سے نیچے پاﺅں نہ اتارا، نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لیے پکارتے رہے . مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ 4 برس کی بربادی کو دوبارہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کا ہمارا عزم زندہ ہے، قائد نوازشریف نے عوام کی خدمت کے مخلصانہ جذبے سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری اور مہنگائی سے نجات دلائی . انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، عوام کی امید نواز شریف ہے، نواز شریف کے ہوتے ہوئے عوام مایوس نہ ہوں . . .
پشاور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لندن میں مقیم نواز شریف کو ’’عوام کی امید‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسی کا خاتمہ ہوگا .
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا میں صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل اور یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کرلیا .
متعلقہ خبریں