پنجاب
بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں
لاہور (قدرت روزنامہ)بجلی کے بلوں میں حالیہ بھاری اضافے کے پیچھے اہم وجوہات سامنے آگئیں۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) معاہدے کے تحت بجلی کے ٹیرف میں یکم جولائی سے اضافہ ہونا تھا مگر نیپرا اور پاورڈویژن کی جانب سے بنیادی ٹیرف اورملٹی ایئرٹیرف بڑھانے میں تاخیر کے سبب نوٹیفکیشن 26 جولائی کو جاری کیا گیاتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کے نوٹیفکیشن سے قبل 75 فیصد صارفین کو پرانے ٹیرف کے تحت بلز بھیج دیے گئے تھے، جولائی اوراگست کے بل ایک ساتھ آنے کی وجہ سے صارفین کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا۔
خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے دو ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال کی گئی جبکہ تاحال احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔