کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کسٹم اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے
نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا
کسٹم حکام کے مطابق متباد ل فائرنگ کے باعث اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے .
پیر کی صبح کوٹیہ کے ہاکی چوک پر کسٹمز اور اسمگلرون کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا .
کسٹم حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ہیں . جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا .
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور واقعے میں جاں بحق ہونے
والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا
جہاں جاں بحق ڈرائیور کی شناخت محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے اورتعلق کالا عبداللہ سے بتایا گیا ہے .
دوسری جانب سول لائن پولیس کے ایس ایچ او مٹھا خان نے بتایا کہ انہوں نے واقعہ سے متعلق تفتیش
شروع کر دی ہے تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا
اس حوالے سے ابھی تک کوئی گروپ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس دوران کسی نے اپنا موقف ظایرکیا ہے
تاہم واقعہ کے ان تاجروں نے سِخت تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے سامان مذکورہ ٹرک میں چمن سے
کوئٹہ آرہا تھا
موقع پر موجود ایک تاجر عابد خان نے بتایا کہ کسٹم اور ٹرک مالک کے درمیان تنازعہ ہوا تھا جس کے
بعد فائرنگ ہوئی اور نتیجے میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی
انہوں نے کہا کہ کسٹم کے ناروا عمل کے باعث کوئٹہ شہر کے اندر فائرنگ کا واقعہ آفسوسناک ہے اوواقعہ
کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
ایک اور تاجر حبیب اللہ نے بتایا کہ پرچون کا سامان چمن سے آرہا تھا لیکن چند روپے کی خاطر انسان کی
جان لینا قانوں اور انسانیت کے خلاف ہے
آج ایک ناخوشگوار واقعہ پیش ہوا جس میں اسمگلروں نے کسٹمز حکام پر فائرنگ کی . کوئٹہ میں کسٹم
ترجمان کے مطابق اج جب ایک ٹرک اسمگلنگ کے سامان سے لوڈ تھا کسٹمز حکام کی جانب سے روکنے
پر نہ رکا اور ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی .
کسٹم موبائل سکواڈز کی جانب سے گاڑی کا تعاقب کیا گیا . جس پر اسمگلرز جو پرائیوٹ گاڑیوں میں سوار
تھے نے کسٹمز موبائل کو روکنے کی کوشش کی .
نہ روکنے پر اسمگلروں نے کسٹم موبائل گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے گاڑی کو شدید نقصان
پہنچا . مسلسل تعاقب کے بعد کسٹم حکام بلاخر ٹرک کو امداد چوک پر روکنے میں کامیاب ہوئے .
ڈرائیور بمعہ دیگر اسمگلر بعد ازاں موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے .
. .