کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل نوجوان کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائیگا، جان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کسٹم اہکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، ایئر پورٹ روڈ پر لواحقین کا احتجاج . صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم، روڈ کلیئر کردیا گیا .

جان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو معاوضہ دیگی . مظاہرین کی کمیٹی کو انکے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے . اس حوالے سے نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی کی کلیکٹر کسٹم سے بھی ملاقات اور تمام صورتحال سے متعلق گفتگو کی .

. .

متعلقہ خبریں