کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو اس حوالے سے مایوس کن قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ غریب اور متوسط طبقے کا باعزت طور پر زندگی گذارنا ناممکن ہوکر رہ گیا ہے چینی کی قیمتوں میں گھنٹوں اور لمحوں کے حساب سے اضافہ ہورہاہے کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں ذخیرہ اندوزوں کی من مانی کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں سب سے مہنگا چینی کوئٹہ کے شہریوں کو فروخت کی جارہی ہے اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافے کی وجہ سے ضروریات زندگی کے ہر چیز کی قیمتیں بڑ گئی ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں تندور مالکان من مانی کرکے سنگل روٹی کو ڈبل نرخوں میں فروخت کررہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں جہاں پہلے سے غربت اپنے انتہا پر پہنچ چکی ہے یہاں بیروزگاری عام اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے مہنگائی کے اثرات سب سے زیادہ اس صوبے کے غریب عوام کےلئے مشکلات پیدا کررہی ہے مہنگی بجلی نے پہلے ہی عوام کو رلاکر رکھ دیا ہے اور اسکے خلاف عوام بھرپور احتجاج بھی کررہی ہے زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں سے عوام کو تھوڑی سی ریلیف ملیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے مصنوعی طور پر مہنگائی کرنے والوں سے عوام کو نجات دلائی جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو بنیادی اشیا کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے .
..