ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، کوئٹہ میں چینی کے نرخوں میں کمی آنا شروع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پورے ملک میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاﺅن اور سندھ کی شوگر ملوں کو بلوچستان کیلئے چینی کا این او سی جاری ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں چینی کے نرخوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے . ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو کی بوری 11 ہزار سے کم ہوکر 9500 روپے ہوگئی .

چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 190 روپے ہوگئی . ریٹیل میں بھی چینی قیمتوں کمی آنا شروع ہوگئی ہے . عام مارکیٹ میں چینی فی 220 سے کم ہوکر 200 سے 205 روپے تک فروخت ہورہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں