چترال بارڈر پر پاک فوج کی چوکیوں پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ،وزیر اطلاعات جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نےکہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب چترال بارڈر پر دہشتگردی کا واقعہ افسوس ناک ہےچترال بارڈر پر پاک فوج کی چوکیوں پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے کی کوشش کی دہشتگردی کے اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں حملے کے نتیجے میں چار فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ ہوا بروقت جوابی کارروائی سے 12 دہشتگردؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیںجوانوں نے جرأت, بہادری اور جواں مردی سے دشمن کا مقابلہ کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ہم اپنے ہیروز کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں. شہداء کی قربانیوں کی بدولت ملکی سالمیت و بقا ممکن ہے قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے ہر دم دعا گو ہیں
. .