ڈالر کی ذخیرہ اندوزی حرام ، ریاست سے بیوفائی ہے ، مرکزی علماء کونسل کا فتویٰ


لاہور (قدرت روزنامہ)ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر مرکزی علماء کونسل کے دارالافتاء نے فتویٰ جاری کیا ہے . چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی علماء کونسل کے مفتیان مفتی محمد سلیم نواز، مفتی منظور احمد ، مفتی رب نواز اور مفتی محمد سلیمان نے متفقہ طور پر فتویٰ جاری کیا .


فتویٰ میں کہا گیا کہ منافع خوری کے لئے ڈالر ذخیرہ کرنا حرام ہے اور مسلمان حرام منافع کیلئے غیر شرعی طریقے استعمال نہ کریں .
علماء کونسل نے کہا کہ حلال تجارت کریں، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی ریاست سے بے وفائی ہے .

. .

متعلقہ خبریں