بلوچستان حکومت وڈھ میں معمول کی بحالی اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان حکومت وڈھ میں معمول کی بحالی اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہےحکومت نے ڈی آئی جی خضدار منیر احمد شیخ کو قبائلی عمائدین سردار اسد اللہ مینگل اور میر شفیق الرحمان سے ملاقات کے لیے روانہ کر دیا ہے . ایس ایس پی خضدار میر حسین احمد لہڑی بھی اس کاوش کا حصہ ہیں انہوں نے سردار اسد اللہ مینگل اور میر شفیق الرحمان مینگل سے الگ الگ ملاقات کی جس میں مارکیٹ کی بندش، مرکزی آر سی ڈی روڈ اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور عام لوگوں کو درپیش مسائل جیسے خوراک، پانی کی عدم دستیابی سمیت صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بازار کو کھولا جائے تاکہ لوگ اپنی روزمرہ ضروریات کی اشیاء خرید سکیں اور حکومت متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کر سکے
وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے حکومت کو عام لوگوں اور مسافروں کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہےحکومت نے امن بحال کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ مقامی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہےحکومت وڈھ میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے .

علاقے میں اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور گشت بڑھا دیا گیا ہےحکومت وڈھ میں امن اور معمول کی بحالی اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے .

. .

متعلقہ خبریں