لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پرکام کرتے 4 ٹیکنیشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لکی مروت (قدرت روزنامہ) لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار ٹیکنیشن جاں بحق ہوگئے .

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تتر خیل کے قریب 4 ٹیکنیشن گیارہ ہزار لائن پر کام کر رہے تھے کہ اس دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کردی گئی، جس کے باعث چاروں کو کرنٹ لگا، چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں .

پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے بتایا کہ یہ محکمہ بجلی کے ذیلی ادارے فاٹا کے اہلکار تھے . جو شہباز خیل سے حیات خیل نئی لائن بچھانے کا کام کررہے تھے . پیزو گرڈ سے غلط فہمی کی بنیاد پر بجلی آن کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں