کوئٹہ(قدرت روزنامہ)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے احساس ادارے کی رپورٹ پر کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 1 کڑور امریکی ڈالرز برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے . ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کوئٹہ سرکل نے حساس ادارے کی رپورٹ پر کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں ڈالرز اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی حساس ادارہ کی خفیہ رپورٹ پر ہزارہ ٹاون میں ایک مکان پر کارروائی کے دوران 1کڑور امریکی ڈالرز برآمد کر لیے جبکہ کارروائی میں 2ملزم گرفتار نام آغا اعجاز اور مشتاق خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے دونوں افغان شہری ہے
..