ژوب(قدرت روزنامہ) گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار ناصر خان سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے .
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ روڈ سوڑہ پل کے ساتھ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ میں سردار ناصر خان سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے .
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال پہنچا دی ہیں .
. .