سندھ میں پشتون کیخلاف غیر آئینی کریک ڈاون ناقابل قبول ہے ،پشتونخوامیپ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری خورشید کاکاجی اور سندھ کے صوبائی صدر سید صدیق آغا نے اپنے مشترکہ بیان میں ملک بھر اور بالخصوص سندھ میں پشتون افغان عوام کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصا رینجرز اورسندھ پولیس کی جانب سے کریک ڈان، انہیں ہراساں کرنے ،غیر آئینی وغیر قانونی طریقے سے گرفتار کرنے کے عمل کو نسلی تعصب اور پشتون دشمنی پر مبنی عمل اور بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان ناجائز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے . انہوں نے کہا کہ پشتون افغان اس ملک کے برابر کے شہری ہے اور ملک کے آئین کے تحت کسی بھی شہر اور علاقے میں اپنی معاشی اور شہری زندگی گزار نے کا حق رکھتے ہیں اور جہاں تک کڈوال افغان عوام کا تعلق ہے تو وہ اقوام متحدہ ، پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ معاہدے کے تحت یہاں رہ رہے ہیں جن کے پاس باقاعدہ طور پر نادرا کی جاری شدہ پی آر کارڈ موجود ہے جو ان کو یہاں رہنے کی بین الاقوامی طور پر حق دینے کا مجاز ہے .

لیکن سندھ پولیس تمام بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی پامالی کرتے ہوئے رجسٹرڈ افغانوں کوگرفتار کر کے ان سے پی آر کارڈ چھیننے جیسے گنانے کاروبار میں ملوث ہے جسکا بنیادی مقصد ان افغانوں کو تنگ کر کے ان سے رقم بٹورنا ہے . انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بالخصوص تنظیم سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ کے افغان کڈوال عوام اور غیور پشتون ملت کے بارے میں ادا کئے گئے توہین امیز الفاظ قابل مذمت کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ کراچی کی بلند عمارتوں ، شاہراہوں کی تعمیر اورترقی میں پشتون عوام کا خون پسینہ شامل ہیں . افغان عوام کو مہاجر ظاہر کر نے اور ان کے خلاف کریک ڈان کی حمایت اور مطالبہ کرنے والے تنظیم خود اس ملک میں ایک انچ زمین کے مالک بھی نہیں ہے جبکہ اس ملک کی ترقی غیور پشتون ملت کے معدنیات، دریاں اور دیگر وسائل کی مرحون منت ہے اور پشتون افغان اس ملک میں وسیع سر زمین کا مالک ہے . انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور بالخصوص سندھ میں حکومت کی جانب سے پشتون افغان غیور ملت کے خلاف غیر قانونی اقدامات ناقابل قبول ہے اور پارٹی ان غیر قانونی اور نسلی تعصب پر مبنی اقدامات کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے

. .

متعلقہ خبریں