اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، ترجمان ن لیگ اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف کا بیان شیئر کیا، جس میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے،محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ .
.سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اہم بیان
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 12, 2023
معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے
محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ
.