کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے پر غور شروع کردیا ہے .
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سابق وزرا ء سے گاڑیاں فوری واپس لینےکافیصلہ کیاہے، سابق وزراء سے 45 گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ 25 گاڑیاں اب بھی سابق وزراء کے پاس ہیں، جان اچکزئی نے کہا کہ گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے پر غور کررہے ہیں .
انہوں نے کہا صوبائی کابینہ نے حکومت کے اخراجات میں کمی اور صوبائی سیکرٹریز کے زیر استعمال گاڑیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے . جان اچکزئی نے بتایا کہ نگران کابینہ کی نصیر آباد میں وومن پولیس اسٹیشن کھولنے اور خاران ڈیم کے تعمیراتی اخراجات بڑھانے کی بھی منظوری دے دی ہے .
. .