حب (قدرت روزنامہ) حب انتظامیہ اِن ایکشن، اے سی حب کے تابڑ توڑ چھاپے، ذخیرہ اندوزوں اور جعل سازوں کی شامت آگئی متعدد افراد گرفتار، بھاری جرمانے عائد اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن(ر)حمزہ انجم نے لیویز فورس کے ہمراہ حب شہر کے علاقہ پیرکس روڈ پر ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی میں واقع چاولوں کے ایک گودام پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری چاول اور ناقص چاول پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کو نام بناتے ہوئے گودام کو سربمہر کردیا بعدازاں چاول کے کاروبار سے منسلک ہندو تاجر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ ماڈل ٹاﺅن میں یوریا کھاد جو کہ لوکل سطح پر مبینہ طور پر تیار کرنے کے بعد ملک کے معروف برانڈ پر نٹڈ بوریوں میں پیک کر کے ذخیرہ کی گئی تھی کے گودام پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے کو سیل کردیا مزید برآں حب انڈسٹریل ایریا میں ایک کارخانے میں مبینہ طور پر جعلی طریقہ کار سے یوریا کھاد اور دیگر زرعی ادویات بنانے والے کارخانے کو سر بمہر کردیا .
..